تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

بندرگاہ پر جہاز کرین سے ٹکرانے سے خوفناک حادثہ

تائپے: تائیوان میں 80 ہزار ٹن کارگو جہاز بندرگاہ پر کرین سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں کرینیں گرنے سے دو انجینئرز دب گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تائیوان کی جنوبی بندرگاہ پر انتہائی قریب آنے والا 80 ہزار ٹن مال بردار جہاز بلند کرینیں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں کرین زمیں بوس ہوگئیں اور دو انجینئرز اس کے نیچے دب گئے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے کرین کے نیچے دبے دو انجینئرز کو بحفاظت نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

تائیوان میڈیا کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے ایک انجینئر کا بازو کٹ گیا، انجینئرز کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کی وجہ سے بندرگاہ کو سیل کردیا گیا تھا، وزارت شپنگ اور پورٹ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

کرین کی ملکیت رکھنے والی کمپنی نے اپنے انجینئرز کے زخمی ہونے پر کارگو جہاز کمپنی پر مقدمہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -