منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ہم کشمیرکو لاوارث نہیں چھوڑسکتے، شیریں مزاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ کشمیر میں ایک مرتبہ پھرقتل عام شروع کردیا گیا ہے، امریکاکی بھارت کے پیچھے ملٹری  اور اسٹریٹیجک سپورٹ ہے، ہم کشمیرکو لاوارث نہیں چھوڑسکتے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک اںصاف کی رہنما شیریں مزاری نے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ افراد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرمیں ایک مرتبہ پھرقتل عام شروع کردیا گیا ہے، مغربی دنیاکشمیریوں کےقتل عام کی مذمت تک نہیں کررہی۔

شیری مزاری کا کہنا تھا کہ امریکا کی بھارت کے پیچھے ملٹری اور اسٹریٹیجک سپورٹ ہے، مسلم ممالک کو متحد ہوکر مستقبل کے فیصلے کرنے چاہئیں، بیت المقدس پرجب حملہ ہوا تو او آئی سی بنائی گئی تھی۔

انھوں نے کہا کہ عراق،لیبیا،شام،مصر سب میں جمہوریت کیخلاف ایکشن ہوا، پاکستان کی طرف حرکت بڑھتی جارہی ہے، جی سی سی کا اتحاد تھا، جسے توڑ دیا گیا، اسرائیل شام میں بمباری کررہاہےمگرکوئی مذمت نہیں کرتا۔

رہنماپی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ پاکستان کیلئے ایک اسٹریٹیجک ایشو ہے، ہمیشہ ایک سوال اٹھایا کشمیرکمیٹی کی کیا کارکردگی ہے، ہم کشمیرکولاوارث نہیں چھوڑسکتے، مسئلہ کشمیرپر پارلیمنٹ سیشن کامطالبہ کیاجس پرعمل نہیں ہوا۔


مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 20 نوجوان شہید


خیال رہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد اور شوپیاں میں غاضب بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 16 کشمیری نوجوانوں جبکہ 4 نوجوانوں کو نماز جنازہ کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔

بھارتی فوج کی کارروائیوں میں 300 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ،  جن میں سے بیشترکی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے جبکہ اس دوران 4 رہائشی مکانات کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں