اشتہار

شیریں مزاری کا پریانکاچوپڑا سےاقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیرکاعہدہ واپس لینےکامطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے یونیسف سے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑہ سےاقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیرکا عہدہ واپس لینے کامطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے یونیسف کی ایگزیکٹوڈائریکٹر کوخط لکھا ، جس میں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑہ سےاقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیرکا عہدہ واپس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

شیریں مزاری نے خط میں کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مظالم ڈھا رہا ہے، پریانکا چوپڑا ان اقدامات اوربھارتی وزیردفاع کی جوہری دھمکیوں کوکھلے عام سپورٹ کررہی ہیں۔

- Advertisement -

خط میں وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا پریانکا چوپڑہ کے بیانات سےاقوام متحدہ کے خیرسگالی سفیرکا عہدہ مذاق بن کررہ گیا ہے،انہیں فوری طورپراس عہدے سے ہٹایا جائے۔

شیریں مزاری نے کہا مودی حکومت کی پالیسی نسل کشی،قتل عام،فاشزم کی نازی ڈاکٹرین ہے، ان کی حمایت میں پریانکا کے بیانات اقوام متحدہ کی امن اورخیرسگالی کے اصولوں کے خلاف ہیں۔

خط میں اقوام متحدہ کی گڈ ول سفیر پریانکاچوپڑا کی ساکھ پر سوالات اٹھاتے ہوئے وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق نے کہا اقوام متحدہ کی گڈول سفیرایٹمی جنگ کی حامی ہیں، پریانکا چوپڑاامن سےزیادہ جنگ کاپیغام دےرہی ہیں، ان کارویہ جانبدارہے، اور یہ رویہ اقوام متحدہ کی ساکھ پرسوالات اٹھاتاہے۔

یاد رہے امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کے بعد امریکا منتقل ہونے والی بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کچھ دن قبل سوال پوچھنے پر پاکستانی لڑکی کو جھاڑ پلادی تھی۔

پاکستانی خاتون کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر غصے میں آنے پر بولی وڈ اداکارہ تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا اور آن لائن یونیسیف سے مطالبہ کیا گیا کہ ان سے خیر سگالی سفیر کا عہدہ واپس لیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں