جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کرائم منسٹر جھوٹی مریم کے خلاف ایکشن لیں، شیریں مزاری کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے اعلیٰ افسران کو نشانہ بنانے پر وزیراعظم شہباز شریف سے مریم کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کرائم منسٹرآپ جھوٹی مریم کے خلاف ایکشن لیں، مرایم نوازجھوٹ بول کر اعلیٰ افسران کونشانہ بنارہی ہیں، میرجعفر اورمیرصادق کے غدار کردار تاریخ کاحصہ ہیں، آپ تاریخ سےانکارنہیں کر سکتے، سازش کےذریعےغداری سےبچنےکےلیےسبق سیکھیں۔

یاد رہے مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان خود کہتا ہے کہ وہ ایک انٹیلی جنس افسر کی پوسٹنگ نہیں چاہتا تھا وہ افسر عمران خان کی آنکھ اور کان ہی نہیں اس کا ہاتھ بھی تھا جس سے وہ مخالفین کی گردن دبوچتا تھا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان جیسے ہی بے فیض ہوا اس کی حکومت دھڑام سے گرگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں