اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے بعد سابق وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا میمورنڈم جاری کردیا۔

 یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2 دسمبر کو سابق وزیر شیریں مزاری کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا۔

فیصلے میں عدالت نے کہا تھا کہ درخواست گزار شیریں مزاری کسی مقدمے میں مفرور یا اشتہاری بھی نہیں، ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ایک ہفتے میں نام پی سی ایل سے نکال کر رپورٹ جمع کرائیں۔

واضح رہے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) میں شامل کیا تھا، ترجمان نے بیان میں کہا تھا کہ پولیس کی درخواست پر پی سی ایل میں نام ڈالا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں