جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

‘چین کےہاتھوں ذلت کے بعد بھارت پاکستان کیخلاف ہتھیار جمع کرنے لگا’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کیخلاف ہتھیارجمع کرنا شروع کردیئے ہیں اور فرانس سے رافیل طیاروں کی جلد فراہمی کی درخواست کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا بھارت نےفرانس سےرافیل طیاروں کی جلدفراہمی کی درخواست کی، چین کےہاتھوں ذلت کے بعد طیاروں سےچین بھارت تعلقات کی نوعیت نہیں بدلے گی، واضح ہےکہ بھارت پاکستان کیخلاف ہتھیارجمع کررہا ہے،  بالاکوٹ میں چوٹ کھانے کے بعد بھارت تلملارہاہے۔

یاد رہے گذشتہ روز گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ممبئی میں ہونے والی دہشت گردی جیسا منصوبہ بنایاگیا تھا، ہمیں کوئی شک نہیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ بھارت میں پلان ہوا، دہشت گرد حملے سے نمٹنے کے لیے ہماری پوری تیاری تھی۔

وزیراعظم پاکستان نے انٹیلی جنس ایجنسیز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقتور ملک اس طرح کا حملہ نہیں روک سکتا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں