جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

دنیا ایک مہینے سے مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو، لاک ڈاؤن دیکھ رہی ہے، شیریں مزاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نسانی حقوق کی وفاقی وزیرشیریں مزاری کا کہنا ہے کہ عالمی میڈیا اوردنیا ایک مہینے سے مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو،لاک ڈاؤن اور گرفتاریاں  دیکھ رہی ہے، گرپاکستان دنیا سے یہ کہتا ہے کہ آوازاٹھائیں اوربدمعاش مودی سرکارسے اس بارے میں بات کریں توکیا یہ استحصال ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی میڈیا اوردنیا ایک مہینے سے مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو،لاک ڈاؤن اورگرفتاریاں دیکھ رہی ہے، بھارتی قابض فورسزنہتے کشمیریوں کا قتل،پیلیٹ گن کا استعمال کررہی ہیں ، اگرپاکستان دنیا سے یہ کہتا ہے کہ آوازاٹھائیں اوربدمعاش مودی سرکارسے اس بارے میں بات کریں توکیا یہ استحصال ہے۔

خیال رہے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت نے ریاستی دہشتگردی کی انتہا کردی ہے، مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کو گھروں میں محصور ہوئے ایک ماہ ہوگیا، کھانے پینے کی اشیا اورادویات ختم ہونے سے بحران سنگین ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں‌ : مقبوضہ کشمیرمیں 30ویں روز بھی کرفیو

قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی جاسوسی کے لئے ڈرونز کا استعمال بھی شروع کردیا ہے جبکہ کھانے پینے کی اشیاء اوردوائیں ختم ہونے سے بڑے انسانی المیے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

تعلیمی اداروں ہوں یا کاروباری مراکز یا پھر گلی محلوں کی دکانیں سب پرتالے پڑے ہیں، کمیونیکشن بلیک آؤٹ بھی بدستورجاری ہے، انٹرنیٹ، موبائل سروس، ٹی وی نشریات اور لینڈ لائن فون ہونے سے کشمیریوں کا رابطہ دنیا سے منقطع ہے۔

بھارتی فورسزنے نام نہاد آپریشن میں متعددنوجوانوں کوگرفتار کرلیا،گرفتارکشمیری نوجوانوں پربدترین تشددکیا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں