اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری کا کہنا ہے کہ بھارت جان بوجھ کرایل اوسی پر کشیدگی بڑھا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت پاکستان سے محاذ آرائی کی طرف بڑھ رہا ہے۔
شیری مزاری نے کہا کہ بھارت جان بوجھ کرایل او سی پر کشیدگی بڑھا رہا ہے، بھارت نے بغیر وارننگ ستلج میں پانی چھوڑا۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے مزید کہا کہ بھارت شملہ معاہدے کی خلاف ورزی اوراب انڈس واٹرٹریٹی کی بھی خلاف ورزی کررہا ہے، صاف ظاہر ہے بھارت تنازع کو بڑھاوا دے رہا ہے۔
India inching towards direct confrontation with Pak – from upping the ante along the LOC & Working Boundary to now releasing water into Sutlej without warning causing flooding in Pak. Ist India violated Simla Ag – now IWT. Clearly India on a conflict escalation trajectory.
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) August 20, 2019
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے دریائے ستلج میں بغیر اطلاع پانی چھوڑ دیا تھا جس کے نتیجے میں سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا، سیلاب کا خطرہ
بھارت نے لداخ ڈیم کے 5 میں سے 3 اسپل ویز کھول دیے، پی ڈی ایم اے پنجاب، قصور اور دریائے سندھ کے اطراف انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پانی خرمنگ کے مقام پر دریائے سندھ میں شامل ہوگا، بھارت نے سرکاری طور پر ابھی تک اطلاع نہیں دی ہے۔