تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’عمران خان کی تقریر کے دوران یوٹیوب بلاک کیا گیا‘

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کے دوران حکومت نے یوٹیوب بلاک کر دیا۔

شیریں مزاری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ذریعے اس وقت یوٹیوب بلاک کیا گیا جب عمران خان تقریر کر رہے تھے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ شرمناک حرکت ہمیں خاموش نہیں کر سکے گی، فاشزم اپنے عروج پر ہے، لفظ یقیناً تلوار سے زیادہ طاقتور ہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے جلسے میں جب چیئرمین عمران خان نے تقریر شروع کی تو اس کے کچھ ہی دیر بعد صارفین کی یوٹیوب تک رسائی بند ہوگئی تھی۔ تقریر کے بعد یوٹیوب تک رسائی کو کھول دیا گیا۔

اس متعلق ٹوئٹر پر صارفین اور کچھ صحافیوں کی جانب سے یوٹیوب بلاک کیے جانے کی شکایات سامنے آئیں۔ صارفین کا کہنا تھا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے جلسے کی وجہ سے یوٹیوب کو جان بوجھ کر کیا۔

ٹوئٹر پر یوٹیوب ڈاؤن کے نام سے ٹرینڈ بھی بنا۔

Comments

- Advertisement -