اسلام آباد : وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کشمیری بچیوں پر بھارتی مظالم کی داستان پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا بچیوں کےعالمی دن پر ہمیں کشمیری بچیوں کونہیں بھولنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے بچیوں کےعالمی دن پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا اس دن ہمیں کشمیری بچیوں کونہیں بھولناچاہیے، بھارتی فورسزنےکشمیری بچیوں کو پیلٹ گن سے بینائی سے محروم کردیا، کرفیو کے باعث کشمیری بچیاں اسکول جانے سے محروم ہیں۔
شیریں مزاری نے کشمیری بچیوں پربھارتی مظالم کی داستان پر ویڈیو بھئ شئیر کی، ویڈیو میں دوہزارگیارہ میں بھارتی فورسزکی پیلٹ گن سے متاثر ہونے والی چودہ سالہ انشا کی کہانی ہے، جو بینائی سے محروم ہوچکی ہے،انشا کشمیر میں جاری مظالم پر کتاب لکھنا چاہتی ہے
On #InternationalDayoftheGirlChild let us not forget the Kashmiri girl child – countless have been blinded by pellet guns used by the Indian Occupation forces in IOJK – all being denied access to schools as a result of the ongoing siege now entering its third month @UNICEF https://t.co/NmIntmJWif
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) October 11, 2019
گذشتہ روز شیریں مزاری نے کہا تھا کہ بی جے پی ایجنڈے کو انتہا پسندوں کی ہرزہ سرائی سمجھ کرنظرانداز کیا، یہی انتہاپسند اقتدارمیں ہیں اورفاشسٹ ایجنڈا آگے بڑھا رہے ہیں، بی جے پی کے انتہاپسندوں کی انگلی نیوکلیئربٹن پر ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ افسوس کشمیری بچوں پربھارتی مظالم پردنیا کو کوئی تشویش نہیں ہے، بھارتی فورسزپیلٹ گنزسے کشمیری نوجوانوں کونابینا کر رہی ہیں، کشمیری بچوں کو بھارتی جیلوں میں قید کیا جا رہا ہے، کشمیری بچوں پرمظالم پرمحدود تشویش ناقابل قبول ہے۔
واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا اڑسٹھ واں روزہوگیا ہے ، وادی میں مسجدیں بند ہیں، شہری دکانیں، بزنس، تعلیمی ادارے اور پبلک ٹرانسپورٹ سے محروم ہیں۔
مسلسل کرفیو نافذ کے باعث گھروں میں قید کشمیریوں کے پاس کھانا پینا ختم ہوگیا، سری نگر کے اسپتال میں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کرفیو کی وجہ سے مریض ہسپتال نہیں پہنچ پا رہے، اب تک درجنوں بیمار افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، ادویات کی قلت اور پابندیوں کی وجہ سے پچاس فیصد آپریشن تعطل کا شکار ہیں۔