جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

کیا مجھے سیاسی ماہرہونے کیلئے سیاست میں ڈگری کی ضرورت ہے؟ شیری مزاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : : وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کیا مجھے سیاسی ماہرہونے کیلئے سیاست میں ڈگری کی ضرورت ہے ؟ انسانی حقوق کی ڈگری نہیں تو کیا ٹی وی پربات کرسکتی ہوں؟

تفصیلات کے مطابق وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوال کیا کیامجھےسیاسی ماہرہونےکیلئےسیاست میں ڈگری کی ضرورت ہے، کون ایکسپرٹ ہے اس بارے میں بحث کا آغازہوا ہے، انسانی حقوق کی ڈگری نہیں توکیا ٹی وی پربات کرسکتی ہوں ؟ کیا مہارت ڈگری سے آتی ہے۔

یاد رہے چند روز قبل شیری مزاری نے چیمر آف کامرس فیصل آباد کے دورے میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ خواجہ آصف نےگالیاں دیں،ڈھیٹ ہوں جو سیاست نہیں چھوڑ رہی، معاشرے میں خواتین کوعزت نہیں دی جاتی، اسی وجہ سے خواتین سیاست میں نہیں آتیں۔

مزید پڑھیں : خواتین عزت نہ ملنے کی وجہ سے سیاست میں نہیں آتیں، شیریں مزاری

شیری مزاری کا کہنا تھا کہ غیر ملکی امداد سے چلنے والی مقامی این جی اوز پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرتی ہیں، بعض عالمی این جی اوز کا ایجنڈا غلط تھا اس لیے انہیں کام کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ تاجروں کےحقیقی مسائل سے متعلق وزیراعظم سے بات کروں گی، کاروبار میں بھی انسانی حقوق دیکھےجائیں، وزارت انسانی حقوق بچوں کا استحصال روکنے کے لئے کام کررہی ہے، ہم خواجہ سرا ہوم بنارہے ہیں، انہیں تمام حقوق بھی فراہم کیے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں