اسلام آباد : وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ راؤانوارسےواقعہ ساہیوال تک پولیس مقابلوں میں اموات کاسلسلہ ختم کرنا ہوگا، حکومت ہونے کےناطے ہماری ذمےداری ہے کہ یہ سلسلہ ختم ہو۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سانحہ ساہیوال سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ راؤانوارسےواقعہ ساہیوال تک مقابلوں میں اموات کاسلسلہ ختم کرناہوگا، ہمیں قانونی کی حکمر انی قائم کرنا چاہیے۔
شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ حکومت ہونے کےناطے ہماری ذمےداری ہےپولیس مقابولوں میں اموات کا یہ سلسلہ ختم ہو، جواب دہی سب کے لیےہونی چاہیے۔
From Rao Anwar to the Sahiwal incident – as part of the govt it is our duty to end decades of tolerance for killings thru "encounters”. What was tolerated, even encouraged by prev govts/state must end now as we strengthen Rule of Law & accountability for all.
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) January 21, 2019
یاد رہے کہ ہفتے کے روز ر ساہیوال کے قریب سی ٹی ڈی کے مبینہ جعلی مقابلے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 4 افراد مارے گئے تھے، عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ کار سواروں نے نہ گولیاں چلائیں، نہ مزاحمت کی، گاڑی سے اسلحہ نہیں بلکہ کپڑوں کے بیگ ملے۔
بعد ازاں ساہیوال واقعے پروزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کو تحقیقات کرکے واقعے کے ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا اور محکمہ داخلہ پنجاب نے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنا دی۔
مزید پڑھیں : ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے مبینہ مقابلے کی ایف آئی آر درج
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ساہیوال واقعے میں ملوث افراد کو مثال بنائیں گے، بچوں کی کفالت ریاست کے ذمہ ہوگی، انہیں تمام سہولیات فراہم کی جائے گی۔
دوسری جانب سانحہ ساہیوال کی ایف آر درج کرلی گئی ہے، ایف آئی آر میں سی ٹی ڈی کے نامعلوم سولہ اہلکاروں کونامزد کیا گیا، مقدمہ درج ہونے کے بعد لواحقین نے جی ٹی روڈ پر احتجاج ختم کردیا تھا۔