تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’بلاول بھٹو کی صدر کو دھمکی، کیا اس کا کوئی نوٹس لیا جائے گا؟‘

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

شیریں مزاری نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بلاول بھٹو پر تنقید کے تیر برسا دیے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ امپورٹڈ وزیر خارجہ صدر اور افواج کے سپریم کمانڈر کو دھمکیاں دے رہا ہے۔ کیا کوئی ان دھمکیوں کا نوٹس لے گا؟

 

شیریں مزاری نے مزید کہا کہ عارف علوی نے ایوب دور میں گولیاں کھائیں۔ انہوں نے بطور صدر پی ٹی آئی سندھ زرداری کی فسطائیت کا مقابلہ بھی کیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ بلاول بھٹو کے دھمکی آمیز بیان کے ایک ٹکر کا عکس بھی پوسٹ کیا ہے۔

 

واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری گزشتہ روز پریس کانفرنس میں اہم تعیناتی کے حوالے سے عمران خان اور دیگر پر کڑی تنقید کی تھی۔

Comments

- Advertisement -