اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

شیوسینا کا شہریارخان کی آمد پربی سی سی آئی کے دفترپرطوفانِ بدتمیزی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت میں شیوسینا کے ارکان نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے دفترپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کی آمد کے موقع پراحتجاج کے دوران طوفانِ بدتمیزی برپا کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شہریار خان اور نجم سیٹھی بی سی سی آئی کو دسمبر میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کے انعقاد کے لئے قائل کرنے کے لئے بھارت پہنچے ہوئے ہیں۔

اس موقع پر شیو سینا کے ارکان بھی وہاں پہنچے اور بھارتی بورڈ کے صدر ششانک منوہرکی شہریار خان کے ساتھ میٹنگ کے خلاف نا صرف احتجاج کیا بلکہ دفتر کے باہر توڑ پھوڑ بھی کی۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شیو سیناکے کارکن بی سی سی آئی کے دفتر کے اندر تک گھس آئے اس موقع پر انہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور نعرے لگائے کہ ’’شہریارخان واپس جاؤ‘‘۔

پولیس نے اس سارے ہنگامے میں مداخلت کرتے ہوئے شیو سینا کے کئی کارکن گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

اس موقع پر پاکستانی کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمبیں توقیر ضیا کا کہنا تھا کہ بھارتیوں کے سیکیورٹی کے سخت اور مزید بہتر اقدامات کرنےچاہیئے، ہم نے تو کبھی مہمانوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک نہیں کیا۔

اس موقع پر راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ایم این اے اورنامور رہنماءشیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے سربراہ کو بھارت نہیں جانا چاہئے تھا اس سے پاکستان کی توہین ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس ماہ کے اوائل میں پاکستان کے سابق وزیرِخارجہ خورشید قصوری کی کتاب کی بھارت میں تقریبِ رونمائی کے موقع پر بھی شیوسینا نے احتجاج کیا تھا اور تقریب کے آرگنائزرسدھارت کلجرنی منہ پر سیاہ رنگ بھی مل دیا تھا۔

بھارت کے معروف فلمساز مہیش بھٹ نے بھی بی سی سی آئی کے دفترپرشیوسینا کے حملہ کو افسوسناک قراردیتے ہوئے کہا ہے بھارت میں انتہا پسندانہ سوچ پروان چڑھ رہی ہے۔


آئی سی سی کا نوٹس


اس موقع پر پاکستانی دفترِخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت میں پاکستانی شہریوں کی تقاریب اور ملاقاتوں کی شدت پسندوں کی جانب سے درہم برہم کئے جانےپر ہم پہلے ہی انتہائی سنجیدگی سے نوٹس لے چکے ہیں اور پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان کی بھارتی ہم منصب کو سبوتاژ کرنےکے عمل پربھی بھارت سے احتجاج کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں