ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

شیو سینا کی دھمکیاں : خورشید قصوری کی کتاب کی تقریب رونمائی بھی منسوخ

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بھارت کی ہندو انتہاء پسند تنظیم شیو سینا کی دھمکیوں کے بعد خورشید محمود قصوری کی کتاب کی تقریب رونمائی بھی منسوخ کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق وزیرخارجہ خورشید محمود قصوری کی کتاب ’’نہ تو ایک ہاک، اور نہ ہی ایک فاختہ‘‘آبزرور اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کی تقریب رونمائی جو بارہ اکتوبر کو ممبئی کے نہرو سینٹر میں منعقد ہونا تھی بھارت کی ہندو انتہاء پسند تنظیم شیو سینا کی دھمکیوں کے باعث منسوخ کردی گئی ہے۔

ممبئی میں غزل گائیک استاد غلام علی کے شو کی منسوخی کے بعد شیو سینا نے بھارت میں پاکستانی شخصیات کے دوروں کے خلاف احتجاج تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انتہا پسند تنظیم کے ترجمان اروند بھوسلے نے کہا ہے کہ ہم اپنے ملک میں کسی پاکستانی کو اہنی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے، ورنہ نتائج کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔

بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیو سینا کے ایک سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہمارے فوجیوں کو ہلاک کر رہے ہیں تو ہم اپنے ملک میں پاکستانیوں کو آنے کی اجازت کیوں دیں ؟”

علاوہ ازیں شیو سینا نے پاکستان کے فنکاروں اور سیاستدانوں اور کھلاڑیوں بھارت کی آمد پر بھی احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں