لاہور : پیپلز پارٹی نے انتہاء پسند ہندو تنظیم شیو سینا کی پی سی بی کے وفد کی آمد پر بدتمیزی کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی۔
مذمتی قرارداد پیپلز پارٹی کی ایم پی اے فائزہ ملک کی طرف سے جمع کروائی گئی۔ جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان اور نجم سیٹھی کی ملاقات کے دوران شیوسینا کے غنڈوں کی طرف سے بدتمیزی کی مذمت کی گئی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ بھارت پی سی بی حکام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اقوام متحدہ سے شیوسینا پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شیوسینا کی سرگرمیوں کی وجہ سے ہندوستان میں مسلمان اور دیگر اقلیتیں غیرمحفوظ ہیں ۔
- Advertisement -
اور خطے کا امن خطرے میں ہے۔ جمع کروائی گئی قرارداد کو پنجاب اسمبلی کے آئندہ کے اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔