ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

شیوسینا رہنما فیس بک لائیو کے دوران فائرنگ سے ہلاک، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں فیس بک لائیو کے دوران شیوسینا کے رہنما کو گولی مار کر قتل کردیا گیا، جبکہ قتل کرنے والے شخص نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شیوسینا کے رہنما ونود گھوسالکر کے بیٹے اور مقامی لیڈر ابھیشیک گھوسلکر کو فیس بک لائیو اسٹریم کے دوران ان کے ساتھ بیٹھے شخص نے تین گولیاں مار کرموت کے گھاٹ اُتار دیا۔

شیوسینا لیڈر اور سابق کارپوریٹر ابھیشک گھوسالکر فیس بک لائیو میں موریس نورونہا عرف موریس بھائی ساتھ تھے۔ اچانک موریس نے پستول نکال کر ابھیشک گھوسالکر پر فائرنگ کردی، جس کے باعث وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

- Advertisement -

واقعے کے بعد موریس نے خودکو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی، موریس بوریولی ویسٹ کا رہائشی تھا اور اپنا تعارف سماجی کارکن کے طور پر کراتا تھا اور انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش رکھتا تھا۔

سعودی عرب: کسی بھی جرم کی ویڈیو یا تصویر وائرل کرنے والے ہوشیار۔۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابھیشیک گھوسالکر اور موریس نورونہا کے دفاتر ایک دوسرے سے قریب تھے اور دونوں کے درمیان مقامی سیاست پر غلبہ حاصل کرنے کے لیے اکثر و بیشتر تکرار رہتی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں