ممبئی: مقبول بھارتی کرائم ڈرامہ سیریل ’سی آئی ڈی‘ میں اے سی پی پردیومن کا مرکزی کردار نبھانے والے شیواجی ستم نے شو کے اختتام سے متعلق قیاس آرائیوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سی آئی ڈی میں اے سی پی پردیومن کے کردار کو خاصہ پسند کیا جاتا ہے جس کی بنیادی وجہ شیواجی ستم کی جانب سے رول کے ساتھ انصاف کرنا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قیاس آرائیاں ہیں کہ آئندہ اقساط میں اے سی پی پردیومن کی موت ہو جائے گی اور یوں طویل عرصے سے نشر ہونے والا کرائم ڈرامہ اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈرامہ سیریل ’سی آئی ڈی‘ کے اہم کردار چل بسے
شیواجی ستم نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہا کہ میں ذاتی طور پر اس بات سے واقف نہیں ہوں کہ یہ کردار شو سے باہر ہو جائے گا یا نہیں۔
پروڈکشن پلان سے خود کو دور کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مجھے سی آئی ڈی کیلیے مستقبل میں شوٹنگ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔
1998 سے نشر ہونے والے ڈرامے میں ٹیم پیچیدہ مقدمات کو حل کرنے کی کوشش کرتی ہے، کرداروں میں اے سی پی پردیومن، دیا، ابھیجیت و دیگر شامل ہیں۔
ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر اس کی دستیابی ناظرین کے پاس ٹیلی ویژن ٹیلی کاسٹ کے ساتھ ساتھ سیریز دیکھنے کیلیے اضافی پلیٹ فارم ہے۔