اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

لیجنڈ بلے باز کے بیٹے کی سنچری

اشتہار

حیرت انگیز

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز شیونارائن چندرپال کے بیٹے نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔

چندر پال کے بیٹے ٹیگینرائن نے دورہ آسٹریلیا کے لیے اسکواڈ میں شمولیت کو اپنی کارکردگی سے درست ثابت کرتے ہوئے مرکزِ نگاہ بن گئے۔

کینبرا میں پرائم منسٹرز الیون کے خلاف وارم اپ میچ میں چندر پال کے بیٹے ٹیگینرائن نے سنچری اسکور کی۔

Tagenarine “Brandon” Chanderpaul, Tagenarine Chanderpaul, Tagenarine Chanderpaul batting, Tagenarine Chanderpaul vs Australia, West Indies team, West Indies vs President XI

انہوں نے 235 گیندوں پر 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے یہ سنگ میل عبور کیا۔

ٹیگینرائن کو بنگلا دیش کے خلاف ہوم سیریز کے لیے ریزرو بلے باز کے طور پر منتخب کیا گیا تھا، لیکن اب توقع ہے کہ وہ کپتان کریگ براتھویٹ کے ساتھ فائنل الیون کا حصہ ہوں گے۔

نوجوان بلے باز شاندار ڈومیسٹک سیزن کے بعد قومی ٹیم میں پہنچے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں