بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ کب تک بہتر ہوگی؟ شزا فاطمہ نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وفاقی وزیر مملکت برائےآئی ٹی شزا فاطمہ نے صارفین کو انٹرنیٹ اسپیڈ میں بہتری کے حوالے سے اچھی خبر سنادی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیاپربناتحقیق فیک انفارمیشن پھیلاکرلوگوں کوبدنام کیا جاتاہے، فیک انفارمیشن سے سیاسی جماعتوں کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے، ذاتی مفاد کیلئے جھوٹا پروپیگنڈا کرکےاداروں پرحملہ آورہوتے ہیں۔

وفاقی وزیر مملکت نے بتایا کہ وزارت آئی ٹی سختی سے سائبر کرائم کے قوانین پر کام کررہی ہے، سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے جلد کمیشن بھی تشکیل دے دیا جائے گا۔

- Advertisement -

ڈیجیٹل دہشت گردی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل دہشت گردی کی روک تھام کیلئےبھی قانون سازی کر لی گئی ہے، یشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سوشل میڈیاکو مانیٹر کرے گی اور سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے کےماتحت کام کرے گی۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پرسیکیورٹی اداروں کےاہلکاروں کی شہادتیں ہورہی ہیں ، ادارے دہشت گردی کیخلاف لڑ رہے ہیں ، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، اسی طرح سیاسی قیادت بھی دن رات کام کررہی جن کو نشانہ بنایا جاتا ہے ۔

انھوں نے بتایا کہ پی ٹی اے کا ڈومین ہے، انٹرنیٹ کی سست روی کے معاملے کو حل کرے ،نومبر میں پی ٹی سی ایل کی لائن فکسڈ جبکہ چار نئی سب مرین کیبلز بھی پاکستان سے کنیکٹ ہو جائیں گی جس سے انٹرنیٹ اسپیڈ میں بہتری آئے گی۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ کافی حد تک اسپیکٹرم قانونی پیچیدگیوں کےباعث پھنسا ہوا تھا، اپریل میں اسپیکٹرم آکشن کریں گےجس میں فائیوجی بھی شامل ہوگا ۔

انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے چھٹکارا چاہیے تو نوجوانوں کوآئی ٹی کی تعلیم دینا ہوگی، گورنر سندھ جو کام کر رہے ہیں وہ اصل حب الوطنی ہے ، گورنر کے آئی ٹی پروگرام کو ملک کے دیگر حصوں میں لیکر جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں