جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

کویتی وزارت صحت کی اہم کامیابی

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: کویت کی وزارت صحت کی تیار کردہ موبائل ایپ شلونک کو معتبر ترین ایوارڈ سے نوازا گیا، ایپ میں حفاظتی تدابیر کا اطلاق اور مطلوبہ معیار کے تقاضوں کو مدنظر رکھا گیا تھا۔

کویتی میڈیا کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر عبد اللہ السند نے تصدیق کی ہے کہ شلونک موبائل ایپ کو انفارمیٹکس کے لیے عزت ماب شیخ سالم العلی الصباح کے ایوارڈ میں پہلی پوزیشن سے نوازا گیا ہے۔

یہ بات وزارت اور اس ایپ کے ذمہ داران کے لیے قابل فخر ہے خاص طور پر اس وقت جب کویت کے اندر اور کویت سے باہر ایوارڈ کے اہل ہونے والے جدید ترین منصوبوں کے مابین زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

ڈاکٹر عبد اللہ السند نے شلونک ایپ کی اہمیت واضح کرتے ہوئے بتایا کہ اس ایپ کی پہلی پوزیشن اور ایوارڈ ریاست کے اندر اور انٹرنیشنل جدید اور اہل منصوبوں کے مابین مسابقت میں دیا گیا ہے۔

یہ ایپ وزارت صحت کی جانب سے تیار کی گئی تھی جس میں حفاظتی تدابیر کا اطلاق اور مطلوبہ معیار کے تقاضوں کو مدنظر رکھا گیا تھا۔

ایوارڈ کمیٹی میں ریاست کویت میں اعلیٰ تکنیکی اور سائنسی مہارت رکھنے والے 10 ماہرین شامل تھے جبکہ اس میں جیوری اور بورڈ عرب ثالثی شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں