تازہ ترین

ایس ایچ او ڈیفنس کی ڈی ایس پی عمیرطارق کیخلاف تفتیش کا حصہ نہ بننے کی کوشش

کراچی : ایس ایچ او ڈیفنس شوکت اعوان ڈکیتی کے معاملے ڈی ایس پی عمیرطارق کیخلاف تفتیش کا حصہ بننے کے لئے پیش نہ ہوئے، جس پر انھیں آج دوبارہ بیان کے لیے طلب کیا گیا پے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے ایک گھر میں ڈکیتی کے معاملے پر ایس ایچ او ڈیفنس نے ڈی ایس پی عمیرطارق کیخلاف تفتیش کا حصہ نہ بننے کی کوشش کی۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز بھی ایس ایچ او ڈیفنس شوکت اعوان کو طلب کیا گیا تھا تاہم ایس ایچ او کے پیش نہ ہونے پر آج دوبارہ بیان کے لیے طلب کیا گیا ہے، ایس ایچ او ڈیفنس اور بوٹ بیسن سابقہ ایس ایس پی عمران قریشی کےقریبی تھے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کے 1 کروڑ 3 لاکھ 50 ہزار بھی شوکت اعوان نے واپس کیے تھے۔

ایس ایچ او بوٹ بیسن ریاض پر گلشن اور سہراب گوٹھ میں چھاپوں کا الزام ہے،ریاض نیازی نے شیریں جناح چوکی پر مبینہ طور پر شہری کو حبس بے جا میں رکھا تھا، شہری نے غیرقانونی چھاپوں اور حبس بے جا پر عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

یاد رہے کراچی میں ڈکیتیوں میں ملوث ڈی ایس پی عمیر طارق باجاری کو معطل کرکے محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی کی اورنگی میں تاجر کے گھر پہلی واردات نہیں تھی، چوبیس اکتوبر کی رات گلشن اقبال اور سہراب گوٹھ میں دو گھروں کا صفایا کیا، جس کا فوٹیج نے پول کھول دیا، متاثرہ شخص کا کہنا ہے گھر سے نقدی، پرائز بانڈ، دوقیمتی گھڑیاں، موبائل فونز، پستول، گولڈلاکٹ اور دیگرسامان لوٹا گیا۔

Comments

- Advertisement -