لاہور: مصطفیٰ آباد تھانے کے ایس ایچ او نے چھاپا مارنے والی اینٹی کرپشن ٹیم اور مجسٹریٹ پر حملہ کرتے ہوئے مبینہ طور پر مجسٹریٹ کو حوالات میں بند کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مصطفیٰ آباد کے تھانے کے ایس ایچ او نے مجسٹریٹ کو مبینہ طور پر حوالات میں بند کر دیا، ایس ایچ او نے اینٹی کرپشن ٹیم پر حملہ بھی کیا۔
[bs-quote quote=”ایس ایس پی آپریشنز نے ایس ایچ او سمیت 5 اہل کاروں کو معطل کر دیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
معلوم ہوا ہے کہ اینٹی کرپشن ٹیم اور مجسٹریٹ نے تھانے دار سے 10 ہزار سے زائد رشوت کی رقم بر آمد کی۔
اینٹی کرپشن ٹیم نے مجسٹریٹ کے ساتھ مل کر تھانہ مصطفیٰ آباد پر چھاپا مارا تھا، بر وقت کارروائی میں رشوت کی رقم بھی بر آمد کی گئی۔
ایس ایس پی آپریشنز نے ایس ایچ او سمیت 5 اہل کاروں کو معطل کر دیا۔ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ رشوت لینے کے معاملے پر اینٹی کرپشن ٹیم نے چھاپہ مارا تھا۔
واضح رہے کہ پنجاب کے وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید کے بیٹے کے خلاف پولیس کی جانب سے جھوٹے مقدمے کا بھی ڈراپ سین ہو گیا ہے، انکوائری رپورٹ نے مقدمہ درج کرنے والے تینوں اہل کاروں کو قصور وار ثابت کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: محمود الرشید کے بیٹے پر تشدد کرنے والے3پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج
انکوائری رپورٹ کے بعد غالب مارکیٹ تھانہ پولیس نے ملزمان کانسٹیبل ندیم اقبال، عثمان مشتاق اور عثمان سعید کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
ملزمان پولیس اہل کار دوران ڈیوٹی مختلف جوڑوں کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتے تھے، مذکورہ واقعے میں بھی اہل کاروں نے پچاس ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔