جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

نعمان نیاز نے شعیب اختر سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی ٹی وی اسپورٹس کے اینکر ڈاکٹر نعمان نیاز نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی وی کے اینکر نعمان نیاز نے کہا کہ شعیب اختر پروگرام دیکھ رہے ہیں تو انہیں بھی کہتا ہوں مجھ سے غلطی ہوگئی، ہاتھ جوڑ کر ایک ہزار بار شعیب اختر سے معافی مانگتا ہوں۔

نعمان نیاز نے کہا کہ 30 سال سے ہماری دوستی ہے اپنی غلطی پر ندامت ہے، شعیب میرا دوست ہے ان سے معافی مانگتا ہوں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مینجمنٹ نے مجھے اور شعیب اختر کو آف ایئر کیا، اگلے دن کس نے پروگرام کیا یہ میری ذمہ داری نہیں تھی، میں نے ساتھی اینکر کو درخواست کی کہ آپ پروگرام کرلیں۔

نعمان نیاز نے کہا کہ پی ٹی وی کی ایڈمنسٹریشن میں میرا کوئی کردار نہیں ہے، شعیب اختر کا کنٹریکٹ پی ٹی وی کے ساتھ ہے، انہیں نوٹس پی ٹی وی میں پروگرام سے غیرموجودگی پر دیا گیا۔

ثقلین مشتاق سے متعلق سوال پر نعمان نیاز نے کہا کہ ثقلین سے جھگڑا ہوا تھا اور جلد ہی دوبارہ دوستی ہوگئی تھی، وہ میرے بھائیوں کی طرح ہیں، شعیب اختر، راشد لطیف اور ثقلین کے ساتھ میرے ذاتی مراسم بھی ہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ پروگرام کے دوران میرا ردعمل آیا جو غلط بات تھی یہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

نعمان نیاز نے کہا کہ شعیب اختر کو اس وقت سے جانتا ہوں جب انہیں کوئی نہیں جانتا تھا، میں انہیں کیسے سپر اسٹار نہیں مانوں گا جو میرے سامنے ہی اسٹار بنا، شعیب اختر کی بولنگ کا دیوانہ تھا ان کی بولنگ اچھی لگتی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے شعیب اختر کو دکھ پہنچایا اور وہ میرا غلط عمل تھا، اس پر معذرت کرتا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں