بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

ٹی 20 کرکٹ ٹیسٹ کرکٹ کے لیے خطرہ بن گئی ہے: شعیب اختر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:  دنیا کے تیز ترین بولر شعیب اختر نے ٹی 20 کرکٹ کو ٹیسٹ کرکٹ کے زوال کا سبب قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس طرز کی کرکٹ نے پاکستان سمیت تمام ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کو نقصان پہنچایا، اب دل چسپی کا محور  ٹی 20 کرکٹ بن گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس فارمیٹ کی مقبولیت نے بلے باز ی کے فن کو نقصان پہنچایا، ہر کوئی شاٹس کھیلنا چاہتا ہے،  اب چند ہی ایسے بلے باز ہیں، جو اننگز بنا سکتے ہیں۔

- Advertisement -

فاسٹ بالر نے کہا کہ بولنگ کو بھی اس فارمیٹ نے شدید متاثر کیا، سارے بولرز چار چار اوورز کے بولر  بن گئے ہیں، اس کے نتائج اچھے نہیں نکلیں گے۔

واضح رہے کہ آج ٹی 20 کرکٹ مقبولیت کی اوج پر ہے، دوسری جانب ٹیسٹ کرکٹ میں شائقین کی دل چسپی ہر گزرتے دن کے گھٹتی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: عاقب جاوید نے ٹیسٹ کرکٹ ختم کرنے کی تجویز دے دی

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دبئی میں جاری ٹیسٹ میچ میں بھی تماشائیوں کی عدم دل چسپی پر کرکٹ ماہرین کی جانب سےتشویش کا اظہار کیا گیا۔

جہاں ماضی کے دیگر کرکٹرز نے اس فارمیٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں اب شعیب اختر بھی اس کے ناقد کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

شعیب اختر نے یہ تجویز بھی دی کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی فیس بڑھائی جائے، تاکہ اس صورتحال میں ٹیسٹ کرکٹ کا مستقبل خطرے میں دیکھتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں