جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

شعیب اختر فریضہ حج کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اخٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر احرام اپنی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ ’الحمدللہ میں سعودی عرب کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جارہا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں مکہ میں حج کانفرنس سے خطاب کروں گا جس میں مسلم دنیا کے رہنما شریک ہوں گے۔‘

شعیب اختر نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں سعودی سفارتخانہ پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

سابق فاسٹ بولر کو مداحوں کی جانب سے پیشگی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے اور ان کے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 8 جولائی کو ادا کیا جائے گا جس کے بعد 9 جولائی کو سعودی عرب میں عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں