پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے گزشتہ روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹیسٹ اسکواڈ سے ملاقات کی۔
سری لنکا کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم پنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کر رہی ہے۔ راولپنڈی میں قومی مینز ٹیم کا آج کا تربیتی سیشن بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔
اسکواڈ 6 جولائی کو جمع ہو گا اور پھر سری لنکا پرواز کرے گا۔
Met the boys today at Pindi Cricket stadium today on an invite from Head Coach @Saqlain_Mushtaq. @babarazam258 @iShaheenAfridi @HarisRauf14. pic.twitter.com/J6oar5dfq6
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) June 30, 2022
دنیا کے تیز ترین باؤلر کو ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے مدعو کیا۔ کپتان بابر اعظم سمیت کھلاڑیوں نے شعیب اختر سے ملاقات کی اور ان کے تجربات استفادہ کیا۔
سابق اسپیڈ اسٹار نے اپنے ٹوئٹر پر کھلاڑیوں سے ملاقات کی تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں انہیں کھلاڑیوں کے ساتھ مشغول ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔