بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پاک بھارت سیریز، کپل دیو کی ’یارکر‘ پر شعیب اختر کا ’باؤنسر‘

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: کرونا ریلیف فنڈ کے لیے پاک بھارت سیریز کی آفر کرنے والے اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کپل دیو کی یارکر پر خطرناک باؤنسر مار دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے گزشتہ دنوں کرونا کے سبب دنیا بھر کی معیشت متاثر ہونے پر شعیب اختر نے پاک بھارت سیریز کی تجویز دیتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ صورتحال میں پاک بھارت سیریز ہونی چاہئے جس پر کپل دیو نے کہا تھا کہ ہمیں پیسوں کی ضرورت نہیں۔

شعیب اختر سرکاری ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپل بھائی میں آپ کی بہت عزت کرتا ہوں اور مجھے پتا ہے کہ آپ کو پیسوں کی ضرورت نہیں ہے لیکن لوگوں کو تو ہے لاگ ڈاؤن کی وجہ سے غریب طبقہ متاثر ہے ان کے لیے یہ سیریزکی پیش کش کی تھی۔

دوسری جانب سابق کپتان اور کمنٹیٹر رمیز راجا نے بھی شعیب اختر کی تجویز کی حمایت کی اور کہا کہ کرونا ریلیف فنڈز کے لیے پاک بھارت سیریز ہونی چاہئے۔

رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز سے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے جاری تناؤ کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، ہمیں اس طرح کے چھوٹے چھوٹے قدم اٹھانا ہوں گے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ کرکٹ کی بدولت ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع مل سکتا ہے، براڈ کاسٹرز اور منتظمین کو پاک، بھارت میچ کی ضرورت ہے، شائقین کو چاہیے کہ نیوٹرل وینیو پر میچزکیلیے زور دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں