پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

شعیب اختر کہاں نوکری کرنا چاہتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابق قومی کرکٹر اور اسپیڈ اسٹار شعیب اختر ٹیم مینجمنٹ اور ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کی کارکردگی پر اکثر و بیشتر تنقید کرتے نظر آتے ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے انہوں نے میزبان کو اپنی خواہشات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

میزبان کی جانب سے سابق فاسٹ بولر سے حج و عمرے سے متعلق سوال کیا گیا، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے پہلی مرتبہ 2014 میں حج کی سعادت حاصل کی تھی، یہ حج جمعہ کا حج تھا، اس کے بعد گزشتہ برس اللہ نے ایک بار پھر اپنے گھر بلالیا اور میں پھر حج پر چلاگیا، اللہ کی مہربانی ہے کہ اس نے مجھے اپنے گھر بلالیا۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ خانہ کعبہ اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا گھر کائنات کی سب سے خوبصورت ترین جگہ ہے، جہاں پہنچ کر میری طبیعت خوش ہوجاتی ہے۔

سابق فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ مجھے مدینہ میں نوکری مل جائے، میں نے مدینے میں جاکر بھی یہی دعا کی تھی، اگرچہ مسجد نبویؐ تو بہت بڑی بات ہے مجھے خانہ کعبہ میں بھی اگر تھوڑی سی جگہ مل جائے تو یہ بھی بہت بڑی بات ہے۔

شعیب اختر نے انکشاف کیا کہ مدینے میں کوئی مجھے ڈسٹرب نہ کرے اس لئے منہ ڈھانپ کر قالینوں میں سوجاتا تھا، کیونکہ لوگ وہاں بھی سیلفیاں اور تصویروں کے لئے پریشان کرتے تھے۔

اس سے قبل شعیب اختر کا اپنے یوٹیوب چینل پر کہنا تھا کہ ایشیا کپ سے قبل میں ورلڈ کپ میں بھارت کو انڈر ڈاگ سمجھ رہا تھا لیکن ایشیا کپ میں اس کی کارکردگی سے مجھے رائے بدلنے پر مجبور کر دیا میں نے سوچا بھی نہ تھا کہ بھارت فائنل میں سری لنکا کو اس طرح سے شکست دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں بھارت نے یادگار فتح حاصل کر کے ورلڈ کپ میں اپنی دبنگ انٹری کا اعلان کر دیا ہے جو صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دیگر کئی ٹیموں کے لیے بھی خطرہ ہو سکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں