جمعہ, جون 13, 2025
اشتہار

شعیب اختر نے ڈاکٹر نعمان نیاز کے لیگل نوٹس کا جواب بھجوا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ڈاکٹر نعمان نیاز کے لیگل نوٹس کا جواب بھجوا دیا۔

سابق کرکٹر شعیب اختر کی جانب سے لیگل نوٹس کے جواب میں کہا گیا ہے کہ جو پروگرام میں کہا وہ اس کے علم کے مطابق سچ تھا، ایسی بات نہیں کی جو ہتک عزت کے دائرے میں آتی ہو۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ شعیب اختر بین الاقوامی کرکٹر رہے ہیں، لیگل نوٹس بغیر قانونی جواز بھجوایا گیا ہے۔

لیگل نوٹس کے جواب میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر نعمان نیاز پہلے سے شعیب اختر سے رنجس رکھتے ہیں، ایک شو کے دوران انہوں نے شعیب کو پروگرام سے بھی اٹھا دیا تھا۔

جواب کے مطابق پروگرام کے دوران سوال پر تبصرہ کیا گیا جو کہا قانون کے مطابق کہا، ان کا تبصرہ کسی سوچے سمجھے منصوبے یا بدنیتی پر مبنی نہیں تھا۔

ڈاکٹر نعمان نیاز کا لیگل نوٹس بلا جواز اور حقائقکے منافی ہے۔

واضح رہے کہ شعیب اختر نے ایک پروگرام میں کہا تھا کہ ڈاکٹر نعمان نیاز جیسے لوگ ہمارے بیگ اٹھایا کرتے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں