تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

شعیب اختر نے پی سی بی کے قانون مشیر کو جواب بھجوا دیا

راولپنڈی: سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کو لیگل نوٹس کا جواب بھجوادیا۔

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ کی وساطت سے جواب بھجوایا ہے جو کہ 5صفحات پر مشتمل ہے۔

جواب میں شعیب اختر کا کہنا ہے کہ تفضل رضوی کے تمام الزامات کو مسترد کرتا ہوں، میری رائے تھی رائے پر لیگل نوٹس نہیں بھیجا جاتا۔

شعیب اختر نے لکھا کہ رائے پر ہرجانہ کا دعوی نہیں ہوسکتا، تنقید کرنا میرا حق ہے قانون اس کی آزادی دیتا ہے تفضل رضوی کے لیگل نوٹس میں بے شمار غلطیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تفضل رضوی نے ہرجانہ کی رقم ہائیکورٹ بار کی ڈسپنری کودینے کا کہا حالانکہ تفضل رضوی نے کرونا لاک ڈاون پر وکلا کی کوئی مدد نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر کو پی سی بی کے قانونی مشیر کیخلاف بیان دینا مہنگا پڑ گیا

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کو الزامات پر ہتک عزت کا نوٹس بھجوایا تھا۔

لیگل نوٹس میں تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ شعیب اختر نے غیر شائستہ الفاظ استعمال کیے جس پر سائبر کرائم کے تحت ایف آئی اے میں شکایت درج کروا دی ہے۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں