دبئی اسٹیڈیم میں ڈولی کی چائے شعیب اختر کو بھی بھا گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے دبئی اسٹیڈیم میں ڈولی کے ہاتھ کی چائے کا لطف اٹھانے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
ڈولی نے بھی شعیب اختر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا بہت بڑا مداح ہوں۔
شعیب اختر نے بتایا کہ یہ ناگپور سے آئے ہیں اور بہت مشہور ہیں جبکہ ڈولی نے کہا کہ آپ جب گیند کرتے تھے تو ایسا لگتا تھا کہ کسی کو گیند مار رہے ہیں۔
شعیب نے پوچھا کہ ’سچن کو آؤٹ کرتا تھا تو برا لگتا تھا؟‘ ڈولی نے کہا کہ جی سر، سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ مجھے بھی برا لگتا تھا۔
ویڈیو میں بھارت کے سابق کرکٹر صبا کریم بھی موجود ہیں جو ڈولی کی چائے کی تعریف کررہے ہیں۔
شعیب اختر کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈولی چائے والا سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہے اس نے سب سے پہلے اس وقت توجہ حاصل کی تھی جب بل گیٹس کو چائے پیش کرنے کا کلپ وائرل ہوا تھا۔