بدھ, مارچ 5, 2025
اشتہار

روہت اور کوہلی کے جانے سے ٹیم پر فرق پڑے گا، شعیب اختر

اشتہار

حیرت انگیز

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی کے جانے سے بھارتی ٹیم پر فرق پڑے گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی نے بھارت کے لیے دس سال کرکٹ کھیلی اور کافی سارا بوجھ اتارا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیسے 1990 سے 2000 تک وسیم اکرم اور وقار یونس نے آپ کو میچ جتوا کر دیے ہیں۔

شعیب اختر نے کہا کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی نے بھارت کے لیے 2011 سے یہی کیا ہے ابھی بمراہ ٹیم میں نہیں ہے اب چار اسپنرز لگا کر اپنی مرضی کی وکٹ بنا کر حریف کو پھنسا سکتے ہیں۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ بھارت اچھا کھیل رہی ہے اور ان کے پاس چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا بہترین موقع ہے۔

واضح رہے کہ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا جانے والا 265 رنز کا ہدف 48.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

ویرات کوہلی نے 84 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، شریا ایئر 45 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان روہت شرما نے 28 اور اکشر پٹیل نے 27 رنز بنائے۔

کے ایل راہول 35 اور ہاردک پانڈیا 30 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نیتھن ایلس اور کوپر کونولی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں