کراچی: سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر گھٹنے کا آپریشن کرانے کے لیے آئندہ ہفتے آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے اپنے یو ٹیوب چینل پر کہا ہے کہ وہ گھٹنے کے تبدیلی کے لیے آپریشن کرانے آئندہ ہفتے آسٹریلیا جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ یہ درد جب میرا کیریئر عروج پر تھا اس وقت سے ہے، اب 22 سال بعد میرا گھٹنا ٹھیک ہوجائے گا۔
شعیب اختر نے کہا کہ امید ہے کہ آپریشن کرانے کے بعد مجھے اس تکلیف سے نجات مل جائے گی، انہوں نے کہا کہ میرا گھٹنا جڑ چکا ہے جس کے لیے ڈاکٹرز نے میرا سیدھے پیر کے گھٹنے کو تبدیل کرنے کا کہا ہے۔
[bs-quote quote=”نئے لڑکوں کو دیکھتا ہوں تو دکھ ہوتا ہے، فٹ ہیں پھر بھی بولنگ اسپیڈ کم ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شعیب اختر”][/bs-quote]
شعیب اختر نے کہا کہ میرے کیریئر عروج کے دور میں بھی یہ تکلیف تھی اور آج بھی یہی صورت حال ہے جس کے لیے آپریشن کرانا ہوگا۔
شعیب اختر نے ماضی دہراتے ہوئے کہا کہ 1997 میں ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ میرا کرکٹ کیریئر اس تکلیف کی وجہ سے دو سال سے زیادہ نہیں چل سکے گا۔
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میچ سے پہلے میرا گھٹنا سوج جاتا تھا میں ڈاکٹرز کے پاس جاتا تھا تو وہ چارچار انجیکشن لگا کر اس میں سے پانی اور خون نکالتے تھے پھر جاکرمیں میچ کھیلنے کے قابل ہوتا تھا۔
مزید پڑھیں: شعیب اختر کا محمد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر مایوسی کا اظہار
انہوں نے کہا کہ جب میں نئے لڑکوں کو دیکھتا ہوں تو دکھ ہوتا ہے، ان کا گھٹنا خراب نہیں ہے اور مکمل فٹ ہیں پھر بھی بولنگ اسپیڈ 135، 145 اور 125 کے درمیان ہوتی ہے۔