دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد قومی ٹیم کی شکست پر سابق فاسٹ بالر شعیب اختر کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ میں پاکستانی بولنگ یونٹ نے بہت اچھی فائٹ بیک کی لیکن بدقسمتی سے آخر میں کامیاب نہ ہوسکا اور بھارت میچ جیت گیا۔
انہوں نے کہا کہ کیا زبردست میچ تھا۔
What a fightback by Pakistan's bowling unit. India came out stronger in the end. What a match!!
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) August 28, 2022
خیال رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے، قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 147 رنز بنائے۔
پاکستانی بالرز نے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بھارتی بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا اور میچ کو آخری اوور تک لے آئے، جہاں ہاردک پانڈیا نے اوور کی چوتھی گیند پر چھکا مار کر بھارت کو جیت دلادی۔