اشتہار

دنیائے کرکٹ میں جلد یواے ای کے پلیئرز خود کو منوا لیں گے، شعیب اختر

اشتہار

حیرت انگیز

سابق پاکستانی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے متحدہ عرب امارات کی ٹیم میں نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے۔

شعیب اختر جنھیں اس لیگ کا سفیر نامزد کیا گیا ہے انھوں نے مقامی کرکٹ پر اس لیگ کے اثرات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ پاکستانی فاسٹ بولر نے کہا کہ آپ جلد دنیائے کرکٹ میں متحدہ عرب امارات کے پلیئز کو اپنے آپ کو منواتا دیکھیں گے۔

آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کا آغاز 19 جنوری سے ہوا ہے، دفاعی چیمپئن گلف جائنٹس، ممبئی انڈینز ایمریٹس، ابوظہبی نائٹ رائیڈرز اور دبئی کیپٹلز نے عمدہ پرفارمنس دکھاتے ہوئے اپنے میچوں میں فتح حاصل کی ہے جبکہ شائقین کی اچھی خاصی تعداد اس لیگ کو دیکھنے اسٹیڈیم کا رخ کرہی ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کا کہ یہاں کا کراؤڈ ہمیشہ ہی پُرجوش ہوتا ہے یہ ٹورنامنٹ بہت اچھا جا رہا ہے۔ ہم دیکھ سکتے ہیں یہ ایونٹ ہر سال بڑا اور بہتر ہوتا جا رہا ہے۔ میں یہاں بطور سفیر اپنا کردار ادا کرنے پر خوش ہوں۔

مقامی ٹیلنٹ کی بات کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پچھلی چار دہائیوں میں یہاں بہت کرکٹ ہوئی ہے۔ یہاں مقامی کرکٹ کی کمی تھی لیکن آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے بعد مقامی ٹیلنٹ بھی دنیا کے سامنے آنا شروع ہوجائے گا۔

سابق پیسر کا مزید کہنا تھا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم دیا گیا ہے۔ ہم نے متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم کو ورلڈ کلاس باؤلرز کی پٹائی کرتے دیکھا ہے۔

آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کی وجہ سے ہی ایسا ممکن ہوا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے لیے نیا ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے، اور چند سالوں میں، آپ انھیں دنیا میں اپنے آپ کو منواتے ہوئے دیکھں گے۔

واضح رہے کہ راولپنڈ ایکسپریس کے نام سے مشہور دنیا کے تیز ترین بولر شعیب اختر کو آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ کا برینڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں