تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

نیوزی لینڈ کا دورہ ختم کرنے پر شعیب اختر کا بڑا مطالبہ

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے نیوزی لینڈ ٹیم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچانک دورہ ختم ‏کرنے سے پاکستان امیج متاثر ہوا اور اس کی وجہ نیوزی لینڈ ہے ہمیں انٹرنیشنل سطح پر کیوی ٹیم کا بائیکاٹ کرنا ‏ہو گا۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ کسی بھی ملک میں مشکل ‏ہوتی ہے تو پاکستان وہاں جاکرکرکٹ کھیلتاہے سری لنکامیں تامل ٹائیگرزکےحملےہورہےتھےپاکستان جا کر کھیلا، ‏نیوزی لینڈمیں کوروناکےباوجودپاکستان ٹیم نےکرکٹ کھیلی۔

شعیب اختر نے کہا کہ جب بھی پاکستان کوضرورت ہوتی ہےکوئی ملک آکرنہیں کھیلتا کرکٹ تباہ ہورہی ہےنیوزی ‏لینڈنےدورہ منسوخ کرکےغلطی کی، نیوزی لینڈکی ٹیم کوبھرپورسیکیورٹی دی گئی پھربھی انکار کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بیانیہ بنا رہا ہےنیوزی لینڈکوساتھ دیناچاہیےتھا انگلینڈنےبھی دورہ منسوخ کیا تو ‏ظاہر ہے پاکستان میں کرکٹ دھکیلی گئی، وزیراعظم تک نےگارنٹی دی کہ بہترین سیکیورٹی دی جائےگی پاکستان ‏کیخلاف سوچ سمجھ کرایک بیانیہ بنایاجارہاہے ایسابیانیہ بنایاجارہاہےجس کےتحت پاکستان کو تنہا کیا جا رہا ‏ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ نیوزی لینڈنےدورہ منسوخ کرکےعالمی میڈیاکوبولنےکاموقع دیدیا پاکستان کےامیج کو ‏متاثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے پی سی بی کےہاتھ میں کچھ نہیں وہ تومیچ کرانے والا ادارہ ہے انٹرنیشنل ‏ٹیمیں پاکستان آئیں اورکھیل کرگئی ہیں پی ایس ایل میں غیرملکی کھلاڑی پاکستان آئےاورکھیل کرگئے نیوزی ‏لینڈکی ٹیم انوکھی ہے جو دورہ منسوخ کردیا؟ پاکستان کوموجودہ صورتحال میں سخت ردعمل دیناچاہیے نیوزی ‏لینڈ نے پاکستان کے امیج کومتاثرکیا، بائیکاٹ کرنا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -