لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کو الزامات پر ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کے خلاف بات کرنا شعیب اختر کو مہنگا پڑ گیا، قانونی مشیر نے الزامات پر شعیب اختر کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔
تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ شعیب اختر نے غیر شائستہ الفاظ استعمال کیے جس پر سائبر کرائم کے تحت ایف آئی اے میں شکایت درج کروا دی ہے۔
دوسری جانب پاکستان بار کونسل کی جانب سےبھی شعیب اختر کے الفاظ کی مذمت کی گئی ہے، بارکونسل نے بیان میں کہا ہے کہ شعیب اختر معزز وکیل کیخلاف غلط زبان استعمال کر کےذاتی تنقید کی ہے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
ادھر پی سی بی نے بھی ایک بیان میں کہا کہ پی سی بی لیگل ڈیپارٹمنٹ پرشعیب اختر کے الفاظ ہتک آمیز ہیں، شعیب اختر کےبیان پر اس بارے میں اپنا حق محفوظ رکھتےہیں۔