پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

فائنل کیلیے شعیب اختر کا بھارت کے نام ویڈیو پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق اسپیڈاسٹار شعیب اختر بھی پاک بھارت ورلڈکپ فائنل کے خواہشمند ہیں۔

شعیب اختر نے بھارت کو فائنل میں للکار لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کو روایتی حریف پاک بھارت فائنل کا بے تابی سے انتظار ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں روالپنڈی ایکسپریس نے کہا پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچ چکی ہے اور اب ہمیں میلبرن میں بھارت کا انتظار ہے۔

سابق اسپیڈاسٹار نے کہا کہ ہم 92 میں انگلینڈ کو میلبرن میں شکست دے چکے ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں بھارت فائنل میں پہنچے، پوری دنیا کو بےصبری سے اس فائنل کا انتظار ہے۔

ان نے بھارتی ٹیم کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں ہم انتظار کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں