تازہ ترین

شعیب اختر کا گھٹنہ تبدیل کروانے کا اعلان

راولپنڈی: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر گھٹنے کا آپریشن کروانے کے لیے  آسٹریلیا روانہ ہوگئے۔

شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک تصویر ٹویٹ کی، جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’اب میرے بھاگنے کے دن ختم ہوگئے ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے گھٹنہ تبدیل کروانے کے لیے جلد آسٹریلیا کے شہر میلبرن جارہے ہیں۔

شعیب اختر کی جانب سے کیے جانے والے ٹویٹ کے بعدساتھی کھلاڑی، مداح صحت یابی کی دعائیں اور مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shoaib Akhtar (@imshoaibakhtar)

سوشل میڈیا صارفین پُرامید ہیں کہ شعیب اختر آپریشن کے بعد جلد صحت یاب ہوکر ایکشن میں نظر آئیں گے۔ علاوہ ازیں شعیب اختر نے یہی پوسٹ سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھی شیئر کی۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں