منگل, فروری 25, 2025
اشتہار

’پاکستانیوں نے ’’غلط ہیرو‘‘ کا انتخاب کر لیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت سے شکست اور چیمپئنز ٹرافی سے اخراج پر پاکستانی ٹیم پر تنقید جاری ہے سابق فاسٹ بولرز نے شائقین کرکٹ پر اعتراض کیا ہے۔

پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا میزبان اور دفاعی چیمپئن تھا۔ تاہم پہلے نیوزی لینڈ اور پھر بھارت سے عبرت ناک شکستوں کے بعد شرمناک انداز سے اپنے ہوم گراؤنڈ پر ہی میگا ایونٹ سے باہر ہو گیا ہے۔

قومی ٹیم کی اس بدترین کارکردگی پر سابق کرکٹرز، تجزیہ کار اور شائقین کرکٹ شدید برہمی اور ٹیم پر کھل کر تنقید کر رہے ہیں۔ ایسے میں سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بابر اعظم سمیت ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو سر پر بٹھانے پر پاکستانی شائقین کرکٹ پر تنقید کی ہے۔

سابق اسپیڈ اسٹار نے کہا کہ پاکستانی شائقین جس سے بابر اعظم کا موازنہ کر رہے ہیں یعنی ویرات کوہلی، اس کا ہیرو سچن ٹنڈولکر ہے، جس نے انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچریوں کی سنچری بنا رکھی ہے کہ ان کا ہیرو کون ہے ’’ٹک ٹک‘‘، تاہم انہوں نے اس حوالے سے کسی کا نام نہیں لیا۔

شعیب اختر نے بابر اعظم کے پرستاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے غلط ہیرو کو چنا ہے اور آپ کی سوچ غلط ہے۔ یہ شروع سے ہی دھوکے باز تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کرکٹ میں 2001 سے بگاڑ دیکھ رہا ہوں۔ میں نے کپتانوں کو تبدیل ہوتے دیکھا ہے اور ان کے کردار دن میں تین بار بدلتے تھے۔

واضح رہے کہ 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پہلی بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم میگا ایونٹ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بنی۔ اس کے بعد بنگلہ دیش بھی خالی ہاتھ فارغ ہوگئی۔

بابر اعظم نے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف نصف سنچری ضرور اسکور کی تاہم سست ترین بیٹنگ کی وجہ سے ٹیم یہ میچ ہاری۔ بھارت کے خلاف بھی وہ بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے۔

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو فائدہ دینے پر آوازیں اٹھنے لگیں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں