ہفتہ, مئی 24, 2025
اشتہار

انگلش اسپنر شعیب بشیر نے نئی تاریخ رقم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلش اسپنر شعیب بشیر نے نئی تاریخ رقم کردی۔

ناٹنگھم میں کھیلے جارہے واحد ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ 565 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی جواب میں زمبابوے نے دوسرے روز چائے کے وقفے تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنالیے ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے اولی پوپ نے 171 رنز کی اننگز کھیلی، بین ڈکٹ 140 اور زیک کرولی 124 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزرابانی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

زمبابوے نے پہلی اننگز میں چائے کے وقفے تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے ہیں، کپتان کریگ ایرون 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اوپنر برائن بینیٹ 122 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس اور شعیب بشیر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تاہم شعیب بشیر نے ٹیسٹ میں نئی تاریخ رقم کی ہے وہ انگلینڈ کے لیے 50 وکٹیں حاصل کرنے والے نوجوان کرکٹر بن گئے ہیں۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ فاسٹ بولر اسٹیون فن کے پاس تھا، فن نے 36 ٹیسٹ میچ میں 125 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

شعیب بشیر نے گزشتہ سال 20 سال کی عمر میں بھارت کے خلاف وشاکا پٹنم میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور چار وکٹیں حاصل کی تھیں اور پانچ میچوں کی سیریز میں تین میچ کھیل کر 17 وکٹیں لی تھیں۔

شعیب بشیر نے 15 ٹیسٹ میچوں میں 49 وکٹیں حاصل کررکھی تھیں جس میں تین مرتبہ ایک میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنا بھی شامل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں