منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

شعیب بشیر نے رضوان کی مزاحیہ گفتگو کا راز فاش کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

انگلش اسپنر شعیب بشیر نے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی مزاحیہ گفتگو کا راز فاش کردیا۔

انگلینڈ کے نوجوان اسپنر شعیب بشیر نے ملتان ٹیسٹ میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ساتھ شیئر کیے گئے مزاحیہ لمحے سے متعلق اظہار خیال کیا۔

حالیہ انٹرویو میں شعیب بشیر اور اسپنر ریحان احمد نے اپنی اردو میں مہارت اور پاکستان کے خلاف میچ میں اس کے استعمال سے متعلق بتایا۔

- Advertisement -

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ روانی سے اردو بول سکتے ہیں تو دونوں کھلاڑیوں نے بتایا کہ وہ کھیل کے دوران پاکستانی کھلاڑی جو کچھ کہتے ہیں اسے سمجھ سکتے ہیں تاہم اردو بولنے میں انہیں مشکل ہوتی ہے۔

شعیب بشیر نے کہا کہ میں اردو سمجھ لیتا ہوں اور پھر بین اسٹوکس کے پاس جاکر کہتا ہوں کہ وہ اسے مڈ وکٹ پر سلوگ کرنے والا ہے۔

محمد رضوان سے متعلق مزاحیہ لمحے کو یاد کرتے ہوئے شعیب بشیر نے بتایا کہ ’میں بیٹنگ کررہا تھا محمد رضوان اسٹمپ کے پیچھے تھے اور وہ اس دوران اکثر گفتگو کرتے ہیں جیسے ہی میں باہر گیا تو اس نے کہا یہ لڑکا اردو سمجھتا ہے ہم پشتو میں بات کرتے ہیں۔

شعیب بشیر کے مطابق جب رضوان نے پشتو میں بات کرنا شروع کی تو مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے اور سیریز کا فیصلہ کن ٹیسٹ پنڈی میں کھیلا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں