شعیب اختر بھارت کے خلاف پاکستان کی پرفارمنس دیکھ کر مایوس ہوگئے سابق اسپیڈ اسٹار نے پاکستان ٹیم کے اندر جذبے کی کمی کی نشاندہی کردی۔
پاکستان اور بھارتی کرکٹ ٹیموں کے درمیان احمد آباد میں ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی۔ پاکستانی بیٹرز کی وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی طرح گرتی رہیں جب کہ بیشتر کھلاڑی سخت دباؤ میں نظر آئے۔
پاکستان کی پوری ٹیم محض 191 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی سوائے بابر اعظم کے کوئی نصف سینچری بھی اسکور نہ کرپایا۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’ایکس‘ پر سابق پیسر نے پاکستانی ٹیم میں جذبے کی کمی کو آشکار کرتے ہوئے ان پر ہلکا پھلکا طنز کیا ہے۔
انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’سوا لاکھ بندہ اکیلے چپ کروانے کے لیے فائر چاہیے ہوتا ہے، یہ صرف تب ہوسکتا ہے جب آپ کے اندر آگ ہو۔‘
Sawa lakh banda akele chup kerwanay k liye fire chahiye hota hai. Yeh sirf tab ho sakta hai jab aap k andar wo aag ho.
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) October 14, 2023
میچ کے دوران کی جانے والی سابق پاکستانی پیسر کی یہ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جبکہ شائقین اس پر دلچسپ کمنٹ بھی کررہے ہیں۔