تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

حفیظ کیلیے تاریخی میچ، شعیب ملک نے اپنی خواہش بتا دی

قومی کرکٹر شعیب ملک نے محمد حفیظ کے لیے تاریخی میچ میں اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ ‏سینئر بیٹسمین مین آف دی میچ بنیں۔

پی سی بی پوڈکاسٹ کی 31ویں قسط میں شعیب ملک کا محمد حفیظ کے لیے نیک تمناؤں کا ‏اظہار کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ دعاگو ہوں کہ محمد حفیظ کل ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں ‏انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل کرلیں۔

شعیب ملک کا کہنا تھا ہے کہ خواہش ہے کہ وہ اپنے 100ویں ٹی ٹونٹی میچ میں مین آف دی میچ ‏بنیں، محمد حفیظ کریز پر موجود ہوں تو دوسرے اینڈ سے بیٹنگ کرنا آسان ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس انگلینڈ کے خلاف محمد حفیظ کی دونوں اننگز میرے لیے یادگار ہیں، ‏محمد حفیظ کی کارکردگی میں دن بدن نکھار آرہا ہے۔

محمد حفیظ تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 10 اپریل کووانڈررز اسٹیڈیم ‏جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

چار میچوں پر مشتمل اس سیریز کا یہ پہلا میچ اس لیے بھی اہم ہے کہ اس میچ میں شائقین ‏کرکٹ کی نظریں قومی کرکٹر محمد حفیظ پر مرکوز ہوں گی، جنہیں ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 100 ‏انٹرنیشنل میچز مکمل کرنے کے لیے صرف ایک میچ اور شعیب ملک سے زیادہ رنز بنانے کے لیے ‏مزید 13 رنز درکار ہیں۔

Comments

- Advertisement -