اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

شعیب ملک بھی ‘دھونی’ کی کپتانی کے معترف نکلے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈ ر بیٹر اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے کامیاب کپتان کی خاصیت بتادی۔

اے اسپورٹس کے پروگرام ’دی پویلین‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی سے متعلق بتایا کہ دھونی بہت ذہین کپتان تھے، وہ دیکھتے کہ جب دو بلے باز کریز پر سیٹ ہوگئے تو انہیں کنفیوز کرنے کے لئے پارٹ ٹائم بولر سے اوور کراتے۔

جس کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ سیٹ بلے باز کا فوکس لیول نیچے چلاجاتا، بلے باز سوچتا ہے کہ یہ بولر تو میرے ہاتھ میں ہے، جب چاہوں اس کے خلاف تیزی سے اسکور کرسکتا ہوں،تب وہ وکٹ حاصل کرلیتا تھا۔

شعیب ملک نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اسی طرح کی چالاکیاں نیوزی لینڈ کے کپتان ولیمسن میں بھی ہے۔

اسی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ بابراعظم کو بھی اسی طرح کرنا چاہئے، جواب میں وقار یونس نے کہا کہ اگر بابراعظم کچھ اس طرح کرتا ہے تو ہم طرح طرح کے سوال کرڈالتے ہیں۔

پروگرام دی پویلین میں شریک سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جب آپ قیادت کرتے ہیں تو یہ سب دباؤ آپ نے جھیلنے ہوتے ہیں۔

مصباح کا کہنا تھا کہ کپتان ہمیشہ دو طرح کی حکمت عملی ترتیب دیتا ہے جس میں اہم ترین نفسیاتی حکمت عملی ہے، اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ کریز پر موجود جو بلے باز ہوتا ہے وہ حکمت عملی اس کے پلان کے مطابق نہیں ہوتی اور وہ کنفیوز ہوجاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں