اشتہار

شعیب ملک کا بابر اعظم کو کپتانی چھوڑنے کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بابر اعظم کو کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ بابر اعظم میں بطور کپتان بہتری آرہی ہے لیکن انہیں قیادت چھوڑ دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کلچر میں فوری نتائج کی توقع کی جاتی ہے بابر اعظم کو گائیڈ کرنے والوں کو مشورہ ہے بابر اعظم سے کپتانی چھڑوادیں۔

- Advertisement -

سابق کپتان نے کہا کہ بابر اعظم کی کپتانی اور بیٹنگ اہلیت دو علیحدہ باتیں ہیں انہیں کپتانی چھوڑ کر اپنی بیٹںگ پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پی سی بی نے شاداب خان کو افغانستان کے خلاف تین میچز کی ٹی 20 سیریز کے لیے کپتان نامزد کیا گیا تھا جس میں کپتان بابر اعظم سمیت سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا تھا۔

پی سی بی کے اس اقدام نے قیاس آرائیوں کو جنم دیا کہ بابر اعظم ایک فارمیٹ کی کپتانی کھو سکےت ہیں اور بورڈ قیادت کے لیے کھلاڑیوں کا جائزہ لے رہا ہے۔

تاہم، بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ٹیم میں کپتان کے کردار کے بارے میں اعلان کیا کہ بابر اعظم بطور کپتان اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ ان کی حمایت کریں۔

بعد ازاں انہوں نے کہا کہ بابر کی کپتانی کے مستقبل کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی اور مکی آرتھر کریں گے جو قومی ٹیم کے ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں