اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

شعیب ملک اور عاصم اظہر کی دلچسپ گفتگو

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی آخری گروپ میچ میں فتح کے بعد تیز ترین 50 بنانے والے شعیب ملک اور گلوکار عاصم اظہر کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور معروف گلوکار عاصم اظہر کی میچ کے بعد مختصر سی ملاقات میں دلچسپ مکالمہ ہوا۔

گلوکار عاصم اظہر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے شعیب ملک سے ملاقات کی ویڈیو شیئر کی، میچ کے بعد پویلین کی طرف لوٹتے ہوئے شعیب ملک عاصم اظہر کو دیکھ کر رک گئے اور انہوں نے کہا کہ آپ بھی ادھر آئے ہوئے ہیں۔

شعیب ملک کی بات کے جواب میں عاصم اظہر نے کہا کہ جی میں بھی یہیں ہوں مگر اس سے بڑا ایوارڈ میرے لیے کچھ نہیں ہے۔ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر نے عاصم اظہر سے ان کی خیریت دریافت کی تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ٹھیک ہوں اور آئی لو یو شعیب ملک۔

واضح رہے کہ آل راؤنڈر شعیب ملک نے پاکستان کی طرف سے ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بنا ہے، شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف شعیب ملک نے صرف 18 گیندوں پر اپنی یہ نصف سنچری مکمل کی۔

شعیب ملک نے اپنی اننگز میں 6 چھکے اور 1 چوکا لگایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں