پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے نے کھیلوں کا پہلا مقابلہ جیت لیا ہے۔
باپ پاکستان کرکٹ کا سپر اسٹار تو ماں نے بھارت کی جانب سے ٹینس میں نام کمایا پھر ان کا سپوت کیوں پیچھے رہے۔ کھیلوں کی اسٹار جوڑی کے بیٹے اذہان ملک نے بھی کھیل کے میدان میں قدم رکھ لیا اور آتے ہی فتح کے جھنڈے گاڑتے ہوئے پہلا مقابلہ جیت لیا۔
حال ہی میں شعیب ملک کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیٹے اذہان کیساتھ کچھ یادگار تصاویر و ویڈیوز شیئر کیں ہیں جس میں وہ بیٹے کے ایک ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد یہ اذہان کے ساتھ اس کی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان نے سوئمنگ کا مقابلہ جیتا ہے جس پر انہیں گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا ہے۔
ان وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شعیب مقابلے سے پہلے اپنے بیٹے کو ہدایات دیتے اور اس کا حوصلہ بڑھاتے نظر آ رہے ہیں۔
– Baba is super proud of ya…
First competition & a win ️️ pic.twitter.com/mSMFhfDLP0
— Shoaib Malik (@realshoaibmalik) December 23, 2023
واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 12 اپریل 2011 کو ہوئی تھی اور 2018 میں ان کے ہاں اذہان کی پیدائش ہوئی تھی۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا دونوں ہی وقتاً فوقتاً مگر علیحدہ علیحدہ اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر اور مصروفیات کے لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔