لندن: قومی ٹیم کے نامور آل راؤنڈر شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے انگلینڈ پہنچ گئے۔
انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر اور سینئر کھلاڑی شعیب ملک براستہ دبئی انگلینڈ پہنچ گئے ہیں۔
دو کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر وہ ساؤتھمپٹن میں موجود پاکستانی اسکواڈ کو جوائن کریں گے اور بائیو سیکیور ببل کا حصہ بنیں گے۔
شعیب ملک نے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے پی سی بی سے درخواست کی تھی۔
Update on Shoaib Malik travel planshttps://t.co/KehterfUwR pic.twitter.com/55anLgjXbU
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) June 20, 2020
شعیب ملک پانچ ماہ سے اپنے اہلخانہ سے نہیں مل سکے تھے، کورونا کے باعث سفری پابندیوں کی وجہ سے ملک کی اہلیہ اور بیٹے سے ملاقات نہیں ہوئی تھی۔
گزشتہ دنوں شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ان کا بیٹا اپنے والد کو یاد کررہا ہے جن سے وہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے نہیں مل پایا۔
جس پر پی سی بی نے انہیں خصوصی اجازت دیتے ہوئے تاخیر سے ٹیم کو جوائن کرنے کا کہا تھا، کلیئرنس ملنے پر کرکٹر براستہ دبئی روانہ ہوئے اور اب انگلینڈ پہنچ گئے ہیں۔